متحدہ عرب امارات ، ٹرک حادثے میں 3 ایشائی باشندے زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 13:26

متحدہ عرب امارات ، ٹرک حادثے میں 3 ایشائی باشندے زخمی
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق راس الخیمہ میں ال توین کے علاقے میں شیخ محمد بن زید روڈ پر دو ٹرکوں میں تصادم کے نتجے میں 3 ایشائی باشندے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول دفاع کی ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پرپہنچی جہاں پر انہیں ایک ٹرک پوری طرح سے آگ کے زد میں دیکھنے کو ملا اور دوسرا آدھا جل چکا تھا۔ حادثے میں جل کر زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ساقر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ راس الخیمہ کی سول دفاع کی ٹیم نے فوری طور پر آگ پر قابو پانا شروع کر دیا تاکہ اردگرد کی گاڑیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :