پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم امن 21 ستمبر کو منایا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:45

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم امن 21 ستمبر کو منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو عالمی یوم امن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے کام کرنے والوں کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔ عالمی یوم امن جنگ بندی کا بھی دن ہے۔ سیاسی افراد اس دن کو عالمی امن کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی امن کے دن کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

اور امن کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کے ذریعے امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ۔ تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ان اقدامات میں بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینا، امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنا اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :