متحدہ عرب امارات، لفٹ میں پھنسے عرب شہری کو بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 13:00

متحدہ عرب امارات، لفٹ میں پھنسے عرب شہری کو بچا لیا گیا
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سول دفاع کی ٹیم نے لفٹ میں پھنسے ہوئے38 سالہ عرب شہری کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

سول دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انکے کنٹرول روم میں لفٹ میں ایک شخص کے پھنس جانے کی اطلاع ملی تھی جس پر سول دفاع کی ٹیم فورا ایمبولینس کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اس شخص کو لفٹ سے نکالا تو وہ تقریبا بے ہوش ہو چکا تھا ۔ سول دفاع کی ٹیم نے ایمولینس ٹیم کی مدد سے اس شخص کو ابتدائی طبی مدد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا اور بلڈنگ کے مالک کو خبردار کیا کہ لفٹ کو جلد از جلد ٹھیک کروائے اس سے عمارت کے باقی رہائشیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :