امن کپ،پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:00

امن کپ،پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر۔2017ئ) امن کپ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی ہے ۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے پر مقررہ بیس اوورز میں 253رنز سکور کیے ،پاکستان الیون کی جانب سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور عمر امین نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں اور پھر بو م بوم آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں بلے باز کرتے ہوئے 80رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 253رنز تک پہنچایا،انضمام الحق نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

254رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوکے میڈیا الیون 20اوورز میں محض120رنز سکور کرسکی ،یوکے میڈیا الیون کی جانب سے نثار آفریدی 70رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان الیون کی جانب سے عمر گل نے 2جبکہ انضمام الحق ،عمر امین اور کامران اکمل نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

امن کپ،پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی