خام کاٹن کی پیداوار میں گز شتہ سال کی نسبت اضا فہ قیمتیں بھی مستحکم رہیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء)خام کاٹن کی پیداوار میں گز شتہ سال کی نسبت اضا فہ قیمتیں بھی مستحکم رہیں تفصیل کے مطا بق رواں سال ستمبر تک خام کا ٹن کی پیداوار میں اضا فہ دیکھنے میں آیاملک بھر میں 23لاکھ 82ہزار بیلز کی پیداوار ریکارڈ کی گی جینگ فیکٹریوں نے 18لاکھ 25بیلز خریدی ایکسپورٹرز نے 95ہزار بیلز دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کی 4لاکھ46ہزار بیلز سٹاک میں پڑی ہیںپاکستان جینگ ایسوسی ایشن کے مطا بق رواں سال خام کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے اور اس میں مزید اضا فہ بھی ممکن ہے کپاس کی زیادہ پیداوار نے خام کا ٹن کی قیمتوں میں بھی استحکام رکھا اور کسی بھی موقہ پر مصنوعی قلت پیدا نہیں ہو ئی کپاس کے کاشتکاروں کے مطا بق اگر محکمہ زراعت کپاس کے کاشتکاروں کو کم لا گت میں پیدا ہو نے والی کپاس کی اقسام دریا فت کر کے دے جس سے کا ٹن کے کاشتکار کو زیادہ منا فع ملے تو خام کاٹن کی پیداوار میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے۔