پاک فوج کے جوانوں پر تشدد… پی پی کے رکن اسمبلی سمیت درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) کراچی میں پاک فوج کے جوانوں پر تشدد کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق مسعود آرائیں سمیت درجن سے زائد افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم کیس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کیخلاف مقدمہ حوالدار فہیم اللہ خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مدعی فہیم اللہ 16ستمبر کی شب سپاہی عارف، علی جان اور ڈرائیور محمد الطاف کے ہمراہ کور کمانڈر کے اہلخانہ کیساتھ سرکاری ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ خیابان مجاہد پر سلور رنگ کی کار نے پروٹوکول میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسکارڈ والوں کی اطلاع کے بعد گاڑی کو خیابان مجاہد روڈ صبا ایونیو کراسنگ پر روکا گیا اور گاڑی میں سوار چاروں افراد سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگے جو کہ وہ پیش نہ کر سکے۔ اس دوران دو گاڑیوں میں سوار پندرہ سے اٹھارہ مسلح افراد آئے اور انہیں مارنا شروع کردیا، مدعی کے مطابق ملزم ان کی دو سرکاری ایس ایم جیز بھی چھین کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :