نورالباری نے مہاجرین کی شوریٰ کا اجلاس 25ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نی25ستمبر کو دن 2بجے شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ترجمان کے مطابق مہاجرین کی شوریٰ کا اجلا س مرکز جماعت اسلامی بستی دارالسلام برما کھنہ ڈاک اسلام آباد میں ہو گا اجلاس میں تنظیمی کام کاجائزہ آئندہ کے اہداف ،مہاجرین کی شوریٰ کی حلقہ بندیاں سمیت تنظیم کی تکمیل کا جائزہ لیا جائے گا ۔