کوٹلی‘ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار وںکیخلاف ٹریفک پولیس ان ایکشن‘50 کو جرمانہ

ون ویلنگ کسی صورت قبول نہیں‘ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی سڑک پر چلانے کے لیے نہ دیں‘ڈی آئی جی ٹریفک

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس ان ایکشن‘50 کو جرمانہ‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کم عمر ڈرائیوروں ،ون ویلنگ کسی صورت قبول نہیں‘ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی سڑک پر چلانے کے لیے نہ دیںتفصیلات کے مطابق ڈ ی آئی جی ٹریفک آزاد کشمیر ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹرالیاس جنجوعہ نے کوٹلی شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پچاس موٹر سائیکل سواروں کوہیلمٹ نہ استعمال کرنے پر جرمانے کیے متعدد تھانے بند کر دئیے ڈی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہا کے ون ویلنگ اور سپیڈ کی وجہ سے کئی قمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور کار وغیرہ ڈرائیو نہ کرنے دیں ہیلمٹ کے استعمال سے دوران ایکسڈنٹ اموات کی شرح میں کافی حد تک کمی آجاتی ہے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت کریں اس حوالے سے ضلع کوٹلی کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں ٹریفک قوانین کی آگائی کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں آفسران بالا کی ہدایات پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل کے لیے لیکچرز بھی دئیے جا رہے ہیں ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کے عوام کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں دوران چیکنگ خوش اخلاقی سے پیش آئیں شکایت کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی -

متعلقہ عنوان :