عوام نے کھوکھلے نعرہ لگانے لگانے والوں کو مسترد کردیا‘میر محمد عمر خان جمالی

میر ظفراللہ خان جمالی نے علاقے کی عوام بھرپور خدمت کی اور اب بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:07

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)عوام نے کھوکھلے نعرہ لگانے لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے اب وہ زمانہ گزر گیا ہے لوگوں میں تبدیلی آچکا ہے ہمارے بڑوں نے ہر وقت عوام کی خدمت کی ہے جو ہم سے جو بھی ہوسکے گا عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی نے علاقے کی عوام بھرپور خدمت کی اور اب بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں انشاء اللہ آب عوام کی طاقت سے آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے حلقے میں ترقیاتی کام کریں گے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آسکے،ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم ڈیرہ اللہ یار میر محمد عمرخان جمالی نے گوٹھ محمدیعقوب جتک میں محمد خان جتک کی جانب سے دی جانے والی چائے پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ،اس موقع پر محمد خان جتک نے اپنی تمام جتک برادی کے ساتھ آنے والے الیکشن میں میر محمد عمرخان جمالی کا بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا،میر محمد عمرخان جمالی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے دکھ اور درد میں شریک ہوتے ہیں دن ہو یا رات میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہوئے ہیں ،میں جتک برادی کا شکر گزار ہو کہ انہوں نے میری مکمل حمایت کی،میں اپنی پوری کوشش کروگا کہ اس حلقے کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا،اس علاقے کی عوام نے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا ہیں کس کو مایوس نہیں کریں گے،اس موقع پر وڈیرہ نورمحمد مینگل،شفع محمد جتک،حبیب اللہ جمالی،سعداللہ زھری،،بگن جمالی،اور نادر علی منجھو بھی موجود تھی-