عطاء اور سانول کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ کی پذیرائی

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:54

عطاء اور سانول کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ کی پذیرائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء)باپ بیٹے کی جوڑی عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور سانول عیسیٰ خیلوی کے گیت ’’سب مایہ ہے‘‘ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔کوک اسٹوڈیوکی ہر قسط میں کوئی ایک گیت سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ’’ سب مایہ ہے‘‘ کے ساتھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسے نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ناقدین بھی پسند کررہے ہیں۔

روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک طویل عرصے سے پرفارم کررہا ہوں لیکن یہ دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ پہلی بار ہم کوک اسٹوڈیو پر اکٹھے ہوئے ہیں۔یہ گانا سچائی کو سامنے لانے کے سفر کی جانب پیش قدمی کرتا ہے۔