سعودی عرب، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 12:33

سعودی عرب، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نومبر میں پٹرولیم اور جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہو گا۔ اوکٹین 91 کی قیمیت میں 75 ہلالاس فی لیٹر اضافہ ہو گا اور نئی قیمیت 1.35 سعودی ریال فی لیٹرہوگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اوکٹین 95 میں 72 ہلالاس کے اضافے سے نئی قیمت 1.62 سعودی ریال فی لیٹر ہو گی۔ کاروں کے ایندھن کی قیمت 10 سعودی ریال سے بڑھ کر18 سعودی ریال فی لیٹر ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ ایندھن کی موجودہ قمیتیں سعودی عرب میں باقی خلیجی ممالک سے سب سے کم ہیں ۔ سعودی عرب میں معمولی بینزین ایندھن متحدہ عرب امارت کی نسبت آدھی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ نومبر سے دیکھنے کو ملے گا۔

سعودی عرب، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا

متعلقہ عنوان :