فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے مناظر فلمبند کرانے کے لئے سیٹ پر کام جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:44

فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے مناظر فلمبند کرانے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں اترپردیش میں سیلابی تباہ کاریوں کے مناظر فلمبند کرانے کے لئے سیٹ پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سارہ علی خان اورسوشانت سنگھ راجپوت فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی کیدارناتھ مندر اور ہمالیہ میں کر رہے ہیں۔فلم میں اترپردیش میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کو دکھانے کے لئے سیٹ تیار کیا جا رہا ہے اور نومبر میں اس سیٹ پر فلم کی عکسبندی کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار ابھشیک کپور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :