الخدمت فائونڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کیلئے عطیات کی وصولی

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے عطیات جمع کرنے کیلئے جاری مہم کے تحت بازاروں میں جھولی پھیلائومہم ،مساجد ،امدادی اورانفرادی رابطوں کے نتیجے میں اب تک ایک کروڑ 6لاکھ روپے سے زائد عطیات جمع کئے جاچکے ہیں جوالخدمت فائونڈیشن پاکستان ہیڈآفس کوارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھرمیں عطیات کی وصولی کاسلسلہ بدستورجاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارالخدمت فائونڈیشن کے صوبائی قائم مقام صدرملک پرویزخان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا متاثرین کے امداد کیلئے فلاحی اداروں کے اشتراک سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :