این اے فورمیں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے ،محمود جان

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدرحسن محمود جان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حلقہ این اے 120میں شکست کے بعد صوبائی حکومت کے وزراء حواس باختہ ہوچکے ہیں،کبھی عدالت جانے کی بات کرتے ہیں توکبھی این اے فورمیں پہلے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں حائل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محالفین عوام دشمن پالیسیوں سے بازآئیں اورضمنی انتخابات میں شیرکے مقابلے کیلئے تیارہوں ،این اے فورکے غیورعوام کوپاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کاادراک ہے ۔

متعلقہ عنوان :