سعودی عرب ، تجارتی مراکز اور مالز میں سعودائزیشن شروع

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 11:35

سعودی عرب ، تجارتی مراکز اور مالز میں سعودائزیشن شروع
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) سعودی عرب میں قصیم ریجن کے تمام تجارتی مراکز اور مالز میں آج جمعرات کے روز سے سعودائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ تاہم تمام تجارتی مراکز اور دیگر ادارے آج نئے سال کی چھٹی مناء رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قصیم کابینہ نے سرمایہ کاری اور بلدیاتی امور کی وزارت کے ساتھ مل کر سعودائزیشن منصوبے کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے نفاذ سے قصیم ریجن کے تجارتی مراکز ، مالز میں 4 ہزار سعودی شہریوں کو روزگار ملا ہے ۔ حکومت نے باقی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ سودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ اب سے مختلف اوقات میں انسپیکشن کے لیے مالز اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :