سعودی عرب ، عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 11:21

سعودی عرب ، عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) جدہ کے شمالی علاقے کی 2 منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ شہر ی دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے مقامی میڈیا اسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کنڑول روم میں عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ اپنی ٹیم کے ساتھ فورا جائے وقوعہ پر پہنچے اور عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عمارت میں کل 20 افراد تھے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا تھا ۔ زخمی ہونے والے افراد میں 4عورتیں ، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ تاہم عمارت کو رہائشیوں کے لئے ابھی بند کر دیا گیا اور اسکی مرمت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :