شام میں 24 گھنٹوں کے دوران روسی حملوں میں ساڑھے آٹھ سو مبینہ عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:23

شام میں 24 گھنٹوں کے دوران روسی حملوں میں ساڑھے آٹھ سو مبینہ عسکریت ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) شام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے روسی فضائی حملوں میں تقریباً ساڑھے آٹھ سو مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہی۔بیان کے مطابق یہ حملے ادلب صوبے میں کیے گئے۔ ادلب صوبہ اشتعال انگیز کارروائیوں میں کمی کے حوالے سے بنائے گئے زونز میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ روسی فورسز شامی صدر بشارالاسد کی افواج کی مدد کے لیے فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :