سعودی عرب ، بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 10:56

سعودی عرب ، بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) ریاض میں صحاح اسٹیشن کے قریب رماح الریاض روڈ پربیٹے نے ماں کا گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔ بیٹا ماں کو173 اسپتال لے جانے کی نیت سے گھر سے لایا تھا لیکن اچانک اسنے ماں کو گاڑی سے اتارا اور اس پر سے تین دفعہ گاڑی چڑھا دی ۔ ماں موقعے پر ہی ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جیسے ہی لڑکے کے بھائیوں کو اس حادثے کے بارے میں پتہ چلا تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنے بھائی کو بھی وہیں ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے قتل کر دیا۔ پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا کے جس بیٹے نے ماں کا قتل کیا تھا اسکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :