مقبوضہ کشمیر کے لوگ ا پنی آزادی کیلئے حق خودارادیت کی تحریک کوکامیابی تک جاری رکھیں گے،تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ مناسب فورم ہے

صدرآزاد جموں و کشمیر صدر سردار مسعود احمد خان کا کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2017 04:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ا پنی آزادی کیلئے حق خودارادیت کی تحریک کوکامیابی تک جاری رکھیں گے،تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ ایک بہترین اور مناسب فورم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ ایک بہترین اور مناسب فورم ہے جس کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جا سکتا ہے وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے کیونکہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں کو عالمی رہنمائوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارت سے اپنی آزادی اور حقوق حاصل کرنے کی تحریک کو جاری رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔آزاد کشمیر کے لوگ اور پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔