امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، جہاں ان کیلئے محفوظ ماحول، دلکش منافع اور اس کی ان کے ملک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان امریکہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام ظہرانے سے خطاب
جمعرات 21 ستمبر 2017 01:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس سے ہونے والی ملاقات بھی بہت مفید رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کا پاکستان کے بارے میں رویہ بڑا مثبت ہے اور میں نے بھی انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی ضروریات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے قائم خدشات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی امریکی کمپنیاں پہلے ہی موجود ہیں اور وہ اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔ انہوں نے جنرل الیکٹرک کا حوالہ دیا جو پاکستان کے مختلف منصوبوں میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تم پاکستان آتے ہو تو بہت محفوظ ہاتھوں میں ہوتے ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری کر کے بھاری منافع کما سکتی ہیں، جس میں چین 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک وسطی ایشیائی ممالک کے لئے نئے راستے کھولے گا۔ نیا انفراسٹرکچر، سڑکیں اور توانائی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہوئے ہیں، شرح نمو4 سالوں میں 2.6 فیصد سے بڑھ کر 5.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو اگلے سال 6 فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سٹاک ایکسچینج دنیا اور خطے میں بہترین پرفارم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2018ء میں 10 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی جبکہ مزید منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس ٹرمینل تعمیر کر کے قدرتی گیس کی ضروریات کو بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بڑے ذخائر بھی تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں، جن سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے 6500 سیکورٹی عملہ اور 21000 شہریوں کی قربانی دی ہے، دہشتگردی کے مراکز کو ختم کر دیا گیا ہے اور پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پرامن بنانے کیلئے پاکستان نے 120 ارب ڈالرز کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.