سیاست کو ہم نے جن سیاستدانوں کے حوالے کیا ہے یقینا گالی تو پڑے گی ،کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، پاکستان کی اپنی ترجیحات ہے پاکستان کے مفادات کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے کو بھی سامنے رکھنا چاہیے،جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 00:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست کو ہم نے جن سیاستدانوں کے حوالے کیا ہے یقینا گالی تو پڑے گی ،کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، پاکستان کی اپنی ترجیحات ہے پاکستان کے مفادات کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے کو بھی سامنے رکھنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ قوم پر رحم کیا جائے ایسا مستقبل قوم کو دکھایا جائے کہ جو روشن ہو لیکن غیر ضروری عناصر کو ملکی سیاست کا حصہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے سزا قوم بھگتتی ہے ہمیں اپنی ذہنی ترجیحات متعین کرنا ہوں گی انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایجنڈا دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن کسی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقل طور پر استحکام کی طرف بڑھنا ہے تو تمام کو ایک پیج پر ہونا چاہیے اور جمہوری نظام کو مستحکم کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ماضی کے اقدامات کے حوالے سے میاں نواز شریف کو تحفظات ہیں اگر وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہو نا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے جہاں تک اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کا معاملہ ہے تو یہ ان کی پارٹی کا داخلی معاملہ ہے ۔