لاڑکانہ پولیس نے 27 جواریوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

لاڑکانہ۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر قائم جوا کے اڈوں پر چھاپہ مارکر 27 جواریوں کو نقد رقم سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائین پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپیمیں 8 جواریوں جاوید قادری، قلب مسن، غلام محمد بروہی، آچر نوناری، گلن شیخ، نیاز چانڈیو، گلشیر گھانگھرو اور امداد مسن کو نقد رقم 3 ہزار، 7 موبائل فونز سمیت، باقرانی پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپے میں 5 جواریوں سعید مشوری، سہنو مشوری، شاہد مشوری، ساجد مشوری اور غلام عباس مشوری کو، ایئرپورٹ پولیس نے دادو کینال کے قریب جوا کے اڈے پر چھاپے میں 5 جواریوں صدورو کسر، صوبدار جھتیال، غلام حسین کلہوڑو، عرفان کلہوڑو اور گدا حسین کو نقد رقم سمیت، رتوڈیرو پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپے میں 5 جواریوں ارشاد، عبدالستار، غزن، عابد اور نورل کو 16500 روپے نقد رقم اور موبائل فون سمیت، حیدری پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپے میں 4 جواریوں اسد، گلبہار، جاوید اور ندیم کو گرفتار کرکے نقد رقم 10 ہزار روپے برآمد کرکے جوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع کے اندر سماجی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :