سکھر کے ایک سو مستحق خاندانوں کو گھروں کی مرمت ، اشیائے خوردو نوشت کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) عبدالعزیز چوہان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سکھر کے ایک سو مستحق خاندانوں کو گھروں کی مرمت ، اشیائے خوردو نوشش اور زمینی پانی کے لئے نلکے دیے جانے کی ایک تقریب سٹی پوائنٹ بچل شاہ میںمنعقد ہوئی، اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئر مین پرویز عزیز چوہان نے غریب خاندانوں کو سولر پلیٹس، راشن ، سمیت دیگر اشیاء ضرورت تقسیم کیں، جبکہ غریب افراد کے قابل مرمت گھروںکی مرمت کراکے دینے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ایک ہزار غریب خاندانوںکو امداد دی جائیگا، اور بھرپور مدد کی جائیگی،اس موقع پر نور الدین چوہان ایڈوکیٹ، آصف چوہان،علی نواز، الطاف دایو سمیت دیگر موجود تھے قبل ازیں عبدالعزیز چوہان نے سٹی پوائنٹ پر ٹرسٹ کے دفتر کا افتتاح کیا اور کہا کہ مستحق وحقدار افراد دفتر میںرجسٹریشن کرائیں تاکہ انکی معاونت کی جا سکے۔