پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے طلبہ کی ذہن سازی کررہے ہیں۔ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ سیدصہیب الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے طلبہ کی ذہن سازی کررہے ہیں۔جمعیت نے اپنی منفرد مہمات کے ذریعے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔صرف یہی نہیں طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں میںمہمات کا انعقاد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جو اپنے عنوانات اور سرگرمیوں کے ساتھ نوجوانوں بالخصوص طلبہ میں بہت مقبول ہوئی ہیں۔آؤ بدلیں پاکستان مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرتا حیدرآباد صوبہ سندھ کے چارروزہ تنظیمی دورے کے دوران جمعیت کے سندھ بھر کے ذمہ داران کی نشستوں کے دوران کیا۔جمعیت کے ناظم اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران سکھر،شکارپور،لاڑکانہ،نوابشاہ،میرپورخاص جامشورو اور حیدرآباد میں جمعیت کے ناظمین ،اراکین ِ شوریٰ اور مختلف جامعات کے طلبہ کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :