سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر خیرپور میں عدالتی عملہ کی جانب سے اسکولز و ہسپتالوں میں اچانک دورہ کا سلسلہ جاری

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) سند ہائی کورٹ کے احکامات پر خیرپور میں عدالتی عملہ کی جانب سے اسکولز و ہسپتالوں میں اچانک دورہ کا سلسلہ جاری ہے، فورتھ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ بہادر علی مہیسر نے عدالتی عملہ کے ہمراہ گوٹھ ٹنڈو نظر علی ، گوٹھ گاہر میتلو،گوٹ رین کانڈرومیں قائم سرکاری اسکولز و ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں گوٹھ ٹنڈو نظر علی میں قائم ہسپتال بند اور عملہ کی غٰیر حاضری جبکہ گوٹھ ربن کانڈرو میں سرکاری اسکول میںٹیچرز اور دیگر عملہ کی عدم موجودگی کی بابت سیشن جج محترمہ صدف کھوکھر کو تحریری رپورٹ دی،

متعلقہ عنوان :