حکومت سندھ نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے میٹرک سے انٹر تک تعلیم مفت کردی ہے ، طلبہ و طالبات سے امتحانی فیس بھی نہیں لی جائے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے تعلیم سندھ جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے میٹرک سے انٹر تک تعلیم مفت کردی ہے اس سلسلے میں طلبہ و طالبات سے امتحانی فیس بھی نہیں لی جائے گی تاکہ سندھ کے تمام نوجوان تعلیم حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول گھوٹکی اور گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول اوباوڑو میں گرلز اسٹیپینڈ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ، آر ایس یو کے چیف پروگرام مئنیجر فیصل عقیلی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش عبدالعزیز ہکڑو و محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ سندھ کے تمام بچے تعلیم کے میدان میں آگے آکر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں کیوںکہ بہتر تعلیم کے بغیر ہم بطور قوم ترقی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی غریب طالبات کو 25 سو سے 35سو تک بائیومیٹرک نظام کے تحت شفاف طریقے سے وظیفہ دے رہے ہیں اس سلسلے میں کوشش ہے کہ وظائف میں اضافہ کیا جائے تاکہ سندھ کی بیٹیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم ہر ماہ ایک مرتبہ اسکولوں و کالجوں میں جاکر اپنے بچوں کی کاکردگی کا جائزہ لیں جس سے ان کی حوصلا افزائی ہوگی اور وہ محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں گے جبکہ تمام اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ قوم کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر تعلیم دیں اور تعلیمی اداروں کو بھی اپنا ادارا سمجھیں تاکہ ہمارے ادارے بہتر سے بہتر ہو سکیں اور کسی کو بھی تنقید کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ میں 106 اسکول قائم کیے جارہے ہیں جن میں سے ایک گھوٹکی اور ایک گھوٹکی ضلع کے پسماندہ علاقے رونتی میں قائم ہو رہا ہے اس کے علاوہ اوباوڑو کی طالبات کے مطالبے پر اوباوڑو میں گورنمینٹ گرلز کالج قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح چند ہفتوں بعد کیا جائے گا تاکہ اوباوڑو کی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ دن رات کوشش کر رہی ہے کہ سندھ کے شہروں و دیہات کے تعلیمی اداروں کو ایسا بنایا جائے کہ امیر لوگ بھی اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروانے لگیں اس سلسلے میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور اساتذہ کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان مرنے کے بعد یاد نہیں رہتے مگر جو انسان قوم کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے تو اسے قوم کبھی نہیں بھلاتی اس لیے آئیے قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اپنے تعلیمی اداروں کو مضبوط بنائیں۔

قبل ازیں آر ایس یو کے چیف پروگرام مئنیجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے چھٹی جماعت سے دسوین جماعت تک کی طالبات کو وظیفہ دیا جارہا ہے تاکہ سندھ کے اسکولوں میں طالبات کی انرولمینٹ زیادہ سے

متعلقہ عنوان :