روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں معاملہ کی مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس ولی اللہ دل

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس ولی اللہ دل نے کہا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری دھماکہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اسپیشل برانچ اور پولیس تمام تر تفتیش کر رہی ہے،معاملہ کی مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے ، سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لواحقین سے ملاقات کی ہے، پچاس لاکھ اور دو نوکریاں معاوضے کی صورت ادا کیا جائے گا، انہوںنے مذید کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر شہدا کے لواحقین سے تعزیت کے لئے سکھر آیا ہوں،یہ بڑا افسوس ناک واقعہ تھا تمام افسران موقع پر پہنچے اور تمام تر معاملات کی نگرانی کی ، شدیدزخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی روانا کیا گیا ،انہوںنے کہا کہ ٹیم پروفیشنل تھی اور کہاں کیا کمی پیشی تھی اس کی تفتیش کر رہے ہیں کہ احتیاتی تدابیر کیوں نہیں اپنائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :