صالح پٹ اور کوٹڈیجی ، جھانگرو کے علاقوںمیں حادثات، ایک شخص جان بحق، چھ افراد زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) صالح پٹ اروڑ کے قریب ٹریلر اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، ایدھی سکھرزون انفارمشین سینٹر کے مطابق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا گیا ، جاں بحق ہونے والے کا نام عطا محمد ولد محمد سلیمان ملاح ہے جو خیرپور میرس کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوٹڈیجی کے قریب منٹری مشین اسٹاپ پر ویگن اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرسے تین افراد سخت زخمی ہو گئے جنہیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔جھانگرو تھانہ ٹول پلاز کے قریب وین اور رکشہ میں تصادم میں رکشہ سوار دھنی بخش سومرو اور اہلیہ اور بیٹا زخمی ہو گیا جنہیں روہڑی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :