اورئینٹل لینگویجز/کمپارٹمنٹل امتحان کے لئے فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23اکتوبر مقرر

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اورئینٹل لینگویجز/کمپارٹمنٹل کے سالانہ امتحان 2017میں امیدواروں سے امتحانی فارم اور فیس کی وصولی کے لئے 23اکتوبر2017آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ امیدواروں سے 24اکتوبر 2017سی7نومبر2017تک500روپے لیٹ فیس کی ادائیگی کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔