تعلیمی بورڈ سکھر کیجانب سے نویں کلاس کے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بدھ 20 ستمبر 2017 23:40

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون ( نویں جماعت) کے سالانہ امتحانات برائے 2017-18 کے لئے سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے انرولمنٹ اور رجسٹریشن فارم بغیر کسی فیس کے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں 13اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نویں جماعت کے طلبہ و طالبات امتحانی سال کے لئے انرولمنٹ فارم150روپے لیٹ فیس اور50روپے فارم فیس سمیت کل 700روپے کی ادائیگی کے ساتھ13اکتوبر2017تک جمع کر اسکتے ہیں۔