معاشرے میں اخوت ، رواداری اور یگانگت کے فروغ میں علماء کرام و مشائخ عظام کا کلیدی کردار ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ اجگر کریں تاکہ امن و امان و بھائی چارے کو فروغ اور استحکام حاصل ہوسکے،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی وفد سے بات چیت

بدھ 20 ستمبر 2017 23:54

کوئٹہ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں اخوت ، رواداری اور یگانگت کے فروغ میں علماء کرام و مشائخ عظام کا کلیدی کردار ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ اجگر کریں تاکہ امن و امان و بھائی چارے کو فروغ اور استحکام حاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف عشیزئی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کاہ کہ اسلام ہمیں امن وآسٹی کا درس دیتا ہے اور اسنانی جان کی حرمت اور عظمت کا احترام سکھاتا ہے اس ضمن میں علماء کرام اور مشائخ کو معاسرے سے نفاق و شقاق کا خاتمہ کرکے اتحاد و اتفاق لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں وفد نے گورنر بلوچستان کو قلعہ سیف عبداللہ و چمن کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں گورنرنے ان کے مسائل غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔