محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تمام امام بارگاہوں تکیہ خانوں اور مجالس کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات ہونگے اسکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کرکے بلوچستان بھر میں یکم محرم الحرام سے موثررابطے رہینگے،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:54

کوئٹہ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تمام امام بارگاہوں تکیہ خانوں اور مجالس کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات ہونگے اسکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کرکے بلوچستان بھر میں یکم محرم الحرام سے موثررابطے رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی جی آفس کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران پولیس آفیسران سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایوب قریشی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی چوہدری منظور سرور،ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آف کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورائیہ،ایس ایس پی آپریشن نصیب اللہ خان،ایس پی اسپیشل برانچ،ایس پی کرائم برانچ سمیت دیگر پولیس آفیسران موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے یکم محرم الحرام سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضرورت پڑنے پر سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا امام بارگاہوں تکیہ خانوں مجالس کی سخت سیکورٹی کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے وہاں پر آنیوالوں کی چیکنگ اور جامہ تلاشی کو بھی یقینی بنایا جائیگا اسکے علاوہ پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پولیس ، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو تعینات کیا جائیگا سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے سیکورٹی اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کر کڑی نظررکھیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے اور بلوچستان بھر میں یکم محرم الحرام سے شروع ہونیوالی مجالس اور دیگر پروگراموں کو مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جو بلوچستان کے تمام اضلاع میں صورتحال کا جائزہ لے گا اور مانیٹر کریگا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس آفیسران اور جوان اپنے فرائض منصبی کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اس کا از سر نو جائزہ لیکر اس میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔