لندن میں ہوں، کلثوم نواز کی صحت یابی تک وطن واپس نہیں آ سکتا، اسحاق ڈار

بدھ 20 ستمبر 2017 23:53

لندن میں ہوں، کلثوم نواز کی صحت یابی تک وطن واپس نہیں آ سکتا، اسحاق ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لندن میں ہوں، کلثوم نواز کی صحت یابی تک وطن واپس نہیں آ سکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ لندن میں ہیں جہاں پر بیگم کلثوم نواز کی سرجری ہو رہی ہے اور وہ ان کی صحت یابی تک لندن میں ہی قیام کریں گے۔ جب تک کلثوم نواز صحت یاب نہیں ہو جاتیں وہ واپس وطن نہیں آئیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد نہیں کہا، وہ پاکستان ضرور واپس جائیں گے۔