آمروں کی سیاسی اولادجمہوریت کالبادہ اوڑھ کرعوام کاخون چوس رہی ہے ، بلاول بھٹوزرداری

قدم قدم پرعوام کودھوکہ دینے والے حکمرانوں کی سیاست کاروبارکے گردگھومتی ہے ،ساہیوال کول پاورپراجیکٹ حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کاکارنامہ ہے میراجینامرناعوام کے ساتھ ہے ،عوام کومہنگائی ،بے روزگاری ،دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے اورملک کی قسمت بدلیں گے ،ساہیوال میں جلسہ عوام سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:53

آمروں کی سیاسی اولادجمہوریت کالبادہ اوڑھ کرعوام کاخون چوس رہی ہے ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ آمروں کی سیاسی اولادجمہوریت کالبادہ اوڑھ کرعوام کاخون چوس رہی ہے ،قدم قدم پرعوام کودھوکہ دینے والے حکمرانوں کی سیاست کاروبارکے گردگھومتی ہے ،ساہیوال کول پاورپراجیکٹ حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کاکارنامہ ہے ،میراجینامرناعوام کے ساتھ ہے ،عوام کومہنگائی ،بے روزگاری ،دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے اورملک کی قسمت بدلیں گے ۔

ساہیوال میں جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ساہیوال کے عوام سے برسوں کارشتہ ہے ،جہاں کے عوام سے صرف سیاسی نہیں تہذیب ،نظریات اورجدوجہد کارشتہ ہے وہ جدوجہد جوذوالفقارعلی بھٹو،نصرت بھٹواوربے نظیربھٹوکی قیادت میں شروع کی تھی جوکسانوں ،مزدوروں ،غریبوں کی جدوجہد تھی ،جس جدوجہد نے سرمایہ داری ،جاگیرداری کوختم کیاآمروں کوشکست دی ،جس نے غریبوں کوآوازدیکرکہاکہ اٹھوطاقت کااصل سرچشمہ عوام ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں اس خطے کے عوام سے مخاطب ہوں جنہوںنے زراعت سے لوہامنوایا،یہاں کے لوگوں نے تاریخ پرگہرااثرچھوڑاہے ۔بابافریداورصوفیوں کاپیغام ہی وہ فلسفہ ہے جس کی آج شدت سے ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے قدم قدم پرعوام کودھوکہ دیاان کی سیاست کاروبارکی سیاست ہے ،انہیں عوام کی نہیں اپنے کاروبارکی فکرہوتی ہے ،وفاقی اورپنجاب حکومت کے ظلم کی تلوارآج بھی مزدوروں ،کسانوں اورغریب افراد پرچل رہی ہے ۔

مہنگائی نے غریب کی کمرتوڑدی ہے ،جوپیازاورٹماٹرتک نہیں خریدسکتا۔انہوںنے کہاکہ آمروں کی سیاسی اولادجمہوریت کالبادہ اوڑھ کررعوام کاخون چوس رہی ہے ،بجلی مہنگی ہے ،غریب کسان کو10روپے یونٹ بجلی ملتی ہے ،آج کاشتکاروں کوپانی نہیں مل رہا۔انہوںنے کہاکہ متاثرین کالاباغ ڈیم پرظلم کیاجارہاہے ان پردہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے اوکاڑہ فارم کے مظاہرین کاہمیشہ ساتھ دیا،بلاول بھٹونے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں نے قیمتی زرعی زمین کواونے پونے خریدکرمہنگی بجلی کامنصوبہ بنایا،ساہیوال پاورپراجیکٹ سے شدیدماحولیاتی خطرات پیداہوں گے ۔

یہ منصوبہ موجودہ حکومت کے کالے کرتوتوں کاکارنامہ ہے ،جسے کالامنصوبہ کہاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کاتحفظ کیا،عوام کی خوشحالی کیلئے کام کیا،شہیدبھٹونے روٹی ،کپڑااورمکان ،بی بی نے روزگارکاوعدہ پوراکیااورآصف علی زرداری نے گندم کی قیمت کسانوں کودینے کاوعدہ پوراکیا،میرامنشورکسان مزدوراورعوام دوست ہوگا،زراعت کے شعبے کواہمیت دی جائے گی ،تیس ایکڑسے کم زمین کے مالک کوکسان کارڈدیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ روزگاردیناریاست کافرض اورعوام کاحق ہے ،ہم پہلے کی طرح اب بھی روزگاردیں گے ،اورعوام کوان کاحق دیاجائیگا۔پیپلزپارٹی نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ،ساہیوال میں چھوٹے ڈیم بنانے کی منظوری دی ،ہم نے جتناہوسکاکیا۔انہوںنے کہا کہ میرایہاں آنے کامقصدذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ کاجس طرح جینامرناعوام کے ساتھ تھا،وہ عوام کے حقوق کیلئے لڑے اورعوام کے لئے شہیدہوئے ،جینامرنابھی عوام کے ساتھ ہے ۔

ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں ،دوسری طرف رجعت پسندپارٹیاں ہیں ،پیپلزپارٹی کے خلاف آئی جے آئی بنائی گئی ،آمریت کے سہولت کاروں کویکجاکیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کبھی پھانسی اورکبھی کوڑے ،کبھی دہشتگردی کے ذریعے روکاگیا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اورعمران خان کے چہرے الگ مگرسیاست ایک ہے ،نام نہادتبدیلی کی بات کرنے والے عوام کودھوکہ دیتے ہیں یہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے دوسروں کوبدنام کرتے ہیں اورانگلی کے اشاروں کی سیاست کرتے ہیں ،ہم کل بھی تھے آج بھی ہیں اورکل بھی ہوں گے ،مگران کایہ آخری انتخاب ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ میں الزامات کی سیاست نہیں کرتا،میڈیاہمیں کوریج نہ دے ،میں عوام تک اپنامنشورلیکرجاؤں گا،اورشہرشہرجلسے کروں گا،میرے جیالے اپناپروگرام ،پارٹی کانظریہ لے کرگھرگھرجائیں گے ۔میں عوام کی مددسے غریبوں کی آوازبنوں گا،مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت ،دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کروں گا۔مجھے عوام کاساتھ چاہئے ،ہم اس ملک کی قسمت بدلیںگے ۔انہوںنے آخرمیں نعرے بھی لگوائی۔

متعلقہ عنوان :