فیصل آباد: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،4 کلو سے زائد چرس اور38کلوبھنگ برآمد، مقدمات درج

بدھ 20 ستمبر 2017 23:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،4 کلو سے زائد چرس اور38کلوبھنگ برآمد، مقدمات درج ۔آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پرتھانہ پیپلزکالونیپولیس نے مختلف جگہوںپرریڈکرتے ہوئے ملزم عنصر علی کوگرفتارکیا ملزم کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1090/17بجرم 9-C/CNSA اورملزم سید محمد خان کوگرفتارکیا ملزم کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1091/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ پیپلزکالونی میں درج رجسٹرکرلیا،تھانہ منصورآبادپولیس نے مختلف جگہوںپرریڈکرتے ہوئے ملزم محمدآصف کوگرفتارکیاملزم کے قبضہ سی1100گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر795/7بجرم 9-C/CNSA تھانہ منصورآباد میں درج رجسٹرکرلیا،تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوںپرریڈکرتے ہوئے ملزم مشتاق احمدکوگرفتارکیااس کے قبضہ سی1450گرام چرس برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1243/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ صدر میں درج رجسٹرکرلیااورتھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے مختلف جگہوںپرریڈکرتے ہوئے ملزم محمد ارشدکوگرفتارکیاملزم کے قبضہ سی38کلوبھنگ برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1020/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ مدینہ ٹاون میں درج رجسٹرکرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :