فیصل آباد:محرم الحرام میں جلوسوں ، ذوالجناح، مجالس اور محافل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں جلوسوں ، ذوالجناح، مجالس اور محافل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے کنٹرول روم کی نگرانی چیف ایگزیکٹو خود کریں گے جبکہ چاروں سرکلز میں فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو فیسکومجاہد اسلام باللہ نے گذشتہ روز محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا خود معائنہ کیااورفیسکو عملہ کی طرف سے کئے گئے کام کا جائزہ بھی لیا۔

انھوں نے امام بارگاہ اور زوالجناح کے جلوس پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی سکواڈ قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ انھوں نے منصور آباد، پیپلزکالونی اور مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ فیسکو نے عاشورہ محرم میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے تمام ترا نتظامات مکمل کر لئے ہیں اور جلوس کے راستوں میں حائل تاروں/رکاوٹوں کو ختم کرنے کا 90فیصد کام مکمل کر لیا ہے جبکہ بقیہ 10فیصد بھی محرم کے آغاز سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکونے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی مہیا کر دی گئیں ہیں جبکہ فیسکو فیلڈ سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے گااور بجلی سے متعلقہ کسی بھی شکایت کو فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :