جی سی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس میلے کا اہتمام

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)شعبہ سپورٹس جی سی یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 15سال مکمل ہونے پرسپورٹس میلہ کا اہتمام کیا جس میں کبڈی، ہاکی اور فٹ بال کے میچز کوشامل کیا گیا سپورٹس میلے کے سلسلے میں گزشتہ روز پہلا کبڈی میچ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن او ر شعبہ لاء کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے مہمانِ خصوصی رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی(تمغہ امتیاز) اورسینئر صحافی ظفر ڈوگرتھے۔

(جاری ہے)

یہ کبڈی میچ شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے 48پوائنٹ کے مقابلہ میں 53پوائنٹ سے جیت لیا اس طرح ٹرافی فزیکل ایجوکیشن نے جیت لی۔ مہمانِ خصوصی رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی(تمغہ امتیاز)نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے جبکہ ان کی معاونت چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر ناصر امین اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ نے کی۔