ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون/ٹو اور کمپوزٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 5اکتوبر سے شروع ہوں گے، ناظم امتحانات جی سی یونیورسٹی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ناظم امتحانات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اعلامیہ کے تحت ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون/ٹو اور کمپوزٹ کے پہلے سالانہ امتحانات مورخہ 5اکتوبر 2017ء سے شروع ہورہے ہیں امتحانی رولنمبر سلپس تمام طلبہ و طالبات کوان کے دیئے گئے پتہ پر ارسال کردی گئی ہیں علاوہ ازیں طلبہ رولنمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے جبکہ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ مذکورہ کالج کی پورٹل آئی ڈی سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں مزید معلومات کیلئے 041-9200883یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pkملاحظہ کریں۔