ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن میں "ای لیب" کا افتتاح کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عزیز اللہ کلو نے ضلعی عدلیہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن میں "-ای لیب"کے سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔اس جدیدآئی ٹی ٹیکنالوجی کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد ای لیب سسٹم کے تحت اپنی شہادت اور بیان متعلقہ عدالت میں رکارڈ کروا سکیں گے۔اس جدید سہولت کی فراہمی سے نہ صرف سائلین اور وکلاء کو کیسوں کی پیروی میں تیز ترین سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ ججز اور عدالتی عملہ کی استطاعت کار میں واضح بہتری پیدا ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سینرء سول جج( ایڈمن)وقار منصور بریار، سینرء سول جج (جوڈیشل)شاہد محمود، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز، سول ججز ، صدر بار منیر خان سدھانہ، دیگر متعلقہ جج صاحبان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلعی عدلیہ کے شعبہ آئی ٹی کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی قیادت میں کیسوں کی ڈسپوزل اور جوڈیشل افسران کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عدلیہ میں جدید ریفارمز کا بنیادی مقصد سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ہے جس سے عدالتوں پر کام کے بوجھ پر واضح طور پر کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوںنے سائلین ، وکلاء اور عدالتی عملہ کو کیسوں کے ریکارڈ ، پیروی اور دیگر درکار معلومات کے حوالہ سے ضلعی عدلیہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :