حکومت سندھ عوام کی زندگیوں کو بچانے کیلئے جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ایمبولینس سروس کا آغاز کرچکی ہے، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو

امن فائونڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں ہے ایمبولینس ایمرجنسی بنیادوں پر ریسکیو کا کام کرے گی، تقریب سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی زندگیوں کو بچانے کے لئے جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ایمبولینس سروس کا آغاز کرچکی ہے اس سلسلے میں امن فائونڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں ہے ایمبولینس ایمرجنسی بنیادوں پر ریسکیو کا کام کرے گی انہوں نے آج پریس کلب میں سندھ پیپلز ایمبولنس سروس کے اجراء کے سلسلے میں ٹھٹھہ اور سجاول میں25ایمبولنس سروس کے آغاز کے بعد اس سروس کو سندھ بھر میں متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ سروس امن فائونڈیشن سندھ حکومت کے تعاون سے ٹھٹھہ اور سجاول کے بعد بدین اور ٹنڈو محمد خان میں بہت جلد آغاز کرکے غریب مریضوں ایمرجنسی کی صورت میں اسپتالوں تک پہنچانے کاکام انجام دے گی ۔

(جاری ہے)

پورے سندھ میں 250ایمبولینسوں کا یہ بیڑہ سندھ پیپلز ایمبولنس سروس کے نام سے 1036ایمرجنسی نمبر کے ساتھ عوام کو فائدہ پہنچائے گی اس سروس کا آغاز وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں کیا تھا اور اب ان کی ہدایات کی روشنی میں سندھ بھر میں اس سروس نے کام شروع کردیا ہے میڈیا کے توسط سے اس اسکیم اور حکومتی اقدام کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سندھ بھر کے عوام کو اس سے آگاہی ہو اور وہ مستفید ہوسکیں ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بھی حکومتی قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ہر شعبے میں عوامی مفادات کے لئے بھر پور اور مثبت کام کررہی ہے ۔صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ عوام کے لئے فلاحی پروگرام جاری ہیں جن میں نمایاں طور پر سندھ پیپلز ایمبولینس سروس خدمت کا کام بھر پور طریقے سے ٹھٹھہ اور سجاول میں انجام دے رہی ہے اور اب گھوٹکی اور سکھر کے اضلاع سمیت سندھ بھر میں یہ سروس عوام کو صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ خدمت کاکام کرے گی ۔

اور آئندہ دنوں میں مزید ایسے فلاحی منصوبے عوام کے لئے ترتیب دیئے جارہے ہیں آگاہی کے لئے میدیا کے توسط سے ان پروگراموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں امن فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو ملک احمد جلال نے امن فائونڈیشن کے تعاون سے حکومت سندھ کے فلاحی منصوبے کے بارے میں آگاہی دی اور بتایا کہ ٹھٹھہ اور سجاول میں 210پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کو بنیادی ضرورت کی تربیت دے کر روزگار فراہم کیا گیا تاکہ ان ایمبولینس سروس میں اپنا کردار ادا کرسکے اب تک 9400سے زاید مریضوں کو کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی طور پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ۔

تین سال کے اندر سندھ پیپلز ایمبولنس سروس کا دائرہ کا ربڑھایا جائے گا ۔تقریب میں ڈیکومینٹری بھی دکھائی گئی اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو ،سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو کے علاوہ چئیر مین ضلع کونسل گھوٹکی حاجی خان مہر اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :