آئی جی سندھ کی جانب سے محرم کے جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی سختی سے تردید

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

آئی جی سندھ کی جانب سے محرم کے جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سوشل میڈیا پر آئی جی سندھ کی جانب سے محرم کے جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دفتر سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کے سلسلے میں برآمد ہونے والے تمام روائتی جلوسوں/پرمٹ والے جلوسوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ کیا ہی اچھا ہوکہ کسی بھی رپورٹ کی اشاعت یا اسے چلانے سے قبل اسکی باقاعدہ تصدیق کو فرائض منصبی کا حصہ بنالیا جائے جوکہ عین صحافتی اقدار اور اصولوں کا اولین تقاضہ اور ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :