ٹائر پھٹنے سے کیری ڈبہ الٹ گیا،5 افراد زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بہاولپور روڈ پر اڈہ بصیرا کے قریب کیری ڈبہ الٹنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بہاولپور روڈ پر اڈہ بصیرا کے قریب کیری ڈبہ اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا جس کی وجہ سے جلال پور پیر والہ کے علاقہ منشی والا کے رہائشی 38 سالہ محمد ریاض ولد عثمان ،30 سالہ محمد طارق ولد لعل محمد،35 سالہ فدا حسین ولد لعل محمد،22 سالہ وارث ولد لعل محمد اور 50 سالہ امیر بخش ولد رمضان زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔.ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :