محکمہ کسٹم نے ضبط شدہ متفرق سامان سات ملین روپے سے زائد میں نیلام کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)کسٹم حکام ملتان کے زیرقبضہ متفرق سامان ڈرائی پورٹ ملتان ایریامیں سات ملین روپے سے زائد میں نیلام کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کسٹم ملتان کے مطابق پہلی لاٹ میں سات مختلف کاریں 6.025ملین روپے میں نیلام کی گئیں۔نیلامی کی نگرانی اسسٹنٹ کلکٹر زوہیب سندیلہ نے کی ۔دیگرمختلف لاٹوں میں بال بیرنگ ،ٹائرز ،آٹوپارٹس،ٹیلی فون سیٹ ،ایل ای ڈیز اورکیمرے وغیرہ شامل تھے ۔جومجموعی طورپر1.295ملین روپے میں نیلام کئے گئے ۔