کھیل تحمل اورآگے بڑھنے کی جدوجہد سکھاتے ہیں،وائس چانسلر

بدھ 20 ستمبر 2017 23:49

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) محمدنواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی 15سالہ تقریبات کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ڈے آف یونیورسٹی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرسپورٹس محمد ارقم اقبال نے کہاکہ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق آج کی تقریب کے انعقاد کامقصد طلباء میں کھیلوں کے بارے میں شعور وآگاہی اجاگرکرناہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں وائس چانسلر جامعہ نے طلباء وطالبات کوکھیلوں کی اہمیت سے متعلق ایک جامعہ لیکچر دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرسپورٹس کلاسز کااعلان کیا ۔جس کامقصد طلباء میں کھیلوں کوتعلیم کے برابراہمیت دیناہے۔اس موقع پروائس چانسلر نے جشن آزادی گیمز کے جیتنے والے طلباء میں انعامات اورشیلڈزتقسیم کیں ۔ہائرایجوکیشن کمیشن کی 15سالہ تقریبات کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ڈے آف یونیورسٹی سپورٹس کے موقع پرجامعہ کے ایڈمن سٹاف اورفیکلٹی ممبران کے درمیان کرکٹ میچ کابھی اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :