جامعہ کراچی، سینیٹ کی تین کالج پرنسپلز کی نشستوں کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی سینیٹ کی تین کالج پرنسپلز کی نشستوں پر انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ کراچی کی پرنسپل پروفیسر غزالہ جلیس ،گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کے پروفیسر ندیم حیدر،پاکستان شپ اونرز گورنمنٹ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی، گورنمنٹ سراج الدولہ کالج نمبر 1 کے پروفیسر شاہد اقبال ،شاہ لطیف بوائزڈگری کالج اسٹیل ٹائون کے پروفیسر سید شجاعت علی زیدی ،گورنمنٹ سرسید گرلز کالج کی پروفیسر تنویرخالد ،گورنمنٹ جامعہ ملیہ کالج نمبر2 ملیر کے پروفیسر ذکا اللہ اور گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الدین شیخ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات 26 ستمبر 2017 ء کو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہر ایک بجے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :