جامعہ کراچی کا بی اے اور بی کام کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی کام ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی ایس سی اور بی کام کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے، جس کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3700 روپے فیس کے ساتھ 31 اکتوبر 2017 ء تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی 1000 روپے فیس کے ساتھ فارم 31 اکتوبر 2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :