وزیر داخلہ احسن اقبال کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 00:00

پشاور۔ 20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبر پختونخوا میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے نتیجہ میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال پہلے وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا کے نواحی علاقوں اور ایجینسیز میں ایف سی کے مورچوں کا دورہ کیا۔