روزگار دینا ریاست کا حق ہے، یقین دلاتا ہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا

سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات اورمفت علاج کو یقینی بنایا جائے گا، سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا: بلاول بھٹو کا ساہیوال میں جلسے سے خطاب

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 22:09

روزگار دینا ریاست کا حق ہے، یقین دلاتا ہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا
ساہیوال (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آ کر عوام کو روزگار مہیا کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کہا گیا کہ روزگار دینا ریاست کا حق ہے۔ یقین دلاتا ہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا۔ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات اورمفت علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چاہے ترقیاتی پروگراموں میں کمی کرناپڑے مگر ہم آپ کو روزگار دیں گے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔ کسانوں کیلئے باردانہ کے حصول کےلیےطریقہ کار بنائیں گے۔ ہم کسان سپورٹ پروگرام بنائیں گے اور کسان کو بلا سود قرضے دیں گے۔ فصل اترنے سے پہلے امدادی قیمت کااعلان کیاجائےگا جبکہ ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو کسان کارڈ بھی دیاجائےگا۔