آئی جی ایف سی بلوچستان کی چمن آمد، بارڈر خودکش حملے میںشہید نوجوان کے گھر جا کر تعزیت کی

دشمن بلوچستان میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں ناپاک عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ، گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 23:48

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) چمن آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے چمن کے دورے کے موقع پر پاک افغان بارڈر پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے خیر محمد کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے چمن کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد ٹیکسی اسٹینڈ کے نزدیک فورسز کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے خیر محمد کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکٹرکمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ندیم سہیل ،چمن سکائوٹس کمانڈنٹ کرنل عثمان ، ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر ڈی پی او عبدالحئی بلوچ بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے شہید خیر محمد کے ورثاء کو 3لاکھ روپے نقد امدادی رقم دی اور کہا کہ اس رقم سے آپ لوگوں کے زخم تو نہیں بھرے جا سکتے اور نہ ہی شہید کو واپس لایا جا سکتا ہے یہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے قبول کریں انہوںنے مزیدکہاکہ دشمن بلوچستان میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں جس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوںنے مزیدکہاکہ چمن کے قبائل محب وطن ہے جنہوںنے ہروقت ملک کی استحکام کیلئے قربانی دی ہے جس پر ایف سی بلوچستان کو ہمیشہ فخر ہے آج ہم سب نے اتحاد واتفاق سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور دشمن کو ان کے ناپاک عزائم کے ساتھ یکجاہوکر شکست دینی ہونگی اس موقع پر شہید خیر محمد کے لواحقین نے آئی جی ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :