وزیراعلیٰ بلوچستان کی پی ڈی ایم اے کو لسبیلہ اور حب میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا سروے کرکے متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:48

وزیراعلیٰ بلوچستان کی پی ڈی ایم اے کو لسبیلہ  اور حب میں حالیہ بارشوں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ضلع لسبیلہ بالخصوص حب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا سروے جلدازجلد مکمل کرکے متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی اور انہیں لوگوں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے ساتھ ساتھ حب کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج دینے کی درخواست کی ۔

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ متاثرین کو معاوضوں کی دائیگی میں تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن کو حب میں بارشوں سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حب شہر کی بہتری اور بحالی کیلئے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی اور حب کیلئے ترقیاتی پیکج کی تیاری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :